مری کا پہلہ سماجی بہبود کا ادارہ 1930 میں مسوٹ کے ایک سماجی کارکن آغا میر اکبر نے قا ئم کیا۔
اور اس کا نام "ادارہ سماجی بہبود مسوٹ" رکھا۔
1967 میں ایک اور ادارہ" دار الرحمت" قائم ہوا ۔ جس کے بے سہارہ عورتوں اور بچیوں کو سلائی کڑھائی کا ہنر سکھایا گیا اور ان کو معاشی طور پر خود کفیل بنایا گیا۔
1989 میں چارہان کی ایک خاتون مسز نصرت سراج نے "گرین لینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی" کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔اس ادارے نے اپنے فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے یونیسف کے تعاون سے علاقے میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، موبائل ڈسپنسری،مدر اینڈ چائلڈ کئر سنٹر، جیسے پروگرام شروع کئے۔
1992 میں "انجمن تکمیل مقاصد" کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے تحت متعدد ٹیوب ویل اور واٹر پمپ لگائے گئے۔ یہ ادارہ پھگواڑی کی ایک سماجی شخصیت حاجی منشا صاحب نے کیا۔
2002 میں " سواں ویلی" کے نام سے پھپھڑیل میں ایک فلاحی ادارہ خورشید عباسی صاحب نے قائم کیا۔ اس کے تحت ایک ہائی سکول اور ایک کالج کام کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ مری شہر کے گردو نواح میں درج ذیل تنضیمیں شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment