پورے سال مری کا موسم خوشگوار رہتا ہے. بہار کا دلفریب موسم مارچ سے لے کر مئی کے آخر تک رہتا ہے۔مارچ کے اوائل میں زیادہ تر بارشیں اولے اور بجلی کی کڑک ہوتی ہے۔ جون پاکستان کا سب سے گرم مہینہ ہے لیکن یہاں موسم گرما برائے نام ہی ہوتا ہے۔یہ عام طور پر مئ کے آخر سے لے کر جولائی کے اوائل تک رہتا ہے۔ اس مہینے میں بھی 25 ° C یا 77 ° F درجہ حرارت کو چھوتا ہے. یہ سیاح حضرات کے لئے ایک بہت آرام دہ درجہ حرارت ہے. موسم گرما کے موسم کے دوران ملک کے میدانوں کے درجہ حرارت 40 ° C (104 ° F) تک پہنچ جاتا ہے.
جولائی کےآغاز سے اگست کے اواخر تک موسم برسات رہتا ہے۔ یہی اس پہاڑی اسٹیشن کی مقبولیت کا بنیادی سبب ہے. برسات کے دنوں میںپہاڑوں پر دھند کا غلاف چڑھا رہتا ہے۔ جو مری کے فطری حسن کا خاص تحفہ ہے۔ سب سے زیادہ سیاح انہی دنوں مری کا رخ کرتے ہیں۔
ستمبر کے وسط سےیہاں خزاں کا آغاز ہو جاتا ہے جو سردیوں کے شروع تک جاری رہتا ہے۔یہ موسم اپنے ساتھ اداسی لاتا ہے۔کیونکہ سیاح بھی اپنا رخت سفر باندھنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان دنوں میں مال روڈ پر بہت کم رش ہوتا ہے۔
موسم سرما کا آغاز دسمبر کے شروع میں ہوتا ہے اور مارچ کے آغاز تک جاری رہتا ہے۔موسم سرما بہت سرد ہوتا ہے اور برف باری زیادہ اور بار بار ہوتی ہے. برفباری کا نظارہ بھی سیاحوں کے لئے بہت دلکش ہوتا ہے۔. موسم سرما کے موسم میں مری کا درجہ -3.3 سے -12 تک گر جاتا ہے. اور بعض جگہ تو درجہ حرارت 18 C.تک پہنچ جاتا ہے ان دنوں میں سکول کالج بند ہوتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ مری میں سب سے زیادہ برف باری 1943 میں ہوئی جو بیک وقت 13 فٹ تک تھی۔ 1953 میں بھی شدید برف باری ہوئی تھی جومسلسل تین دن اورتین راتوں تک جاری رہی اور بیک وقت 6 فٹ تک برف پڑی تھی۔
No comments:
Post a Comment